ملتان میں بے سہارا افراد کے لیےشیلٹرہوم بنانےکاکام شروع،مفت کھانا بھی ملے گا

ملتان میں اب بے سہارا اورغریب لوگوں کوپریشان ہونےکی ضرورت نہیں،وزیراعظم شيلٹرہوم اسکیم کےتحت ملتان ميں بھي کام شروع ہوگيا۔
ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے دو شیلٹر ہومز پلان کئے ہیں ایک جنرل بس اسٹینڈ پر ہو گا جہاں کھانا بھی ہو گا اور دستر خواں بھی اگلے تین چار دن میں تیار ہو گا ۔
شيلٹر ہوم ميں رنگ برنگی چارپائی،کمبل رضائی،اوربسترپہنچادیئےگئےجہاں پرشہری اب سکون کی نیند سوسکیں گے۔
شہري حکومتی اس قدام سے انتہائی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ گورنمنٹ کا احسن اقدام ہے کہ وہ عوام اورغریب لوگوں کے لئے شیلٹر ہوم بنا رہی ہے۔
ان شیلٹر ہومز سے موسموں کی سختیاں اور حالات کی تلخیاں جھیلنے کے عادی تين سو افراد کو يہاں مسکن ملے گا۔
سخت سردی سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے یہ شلٹر ہوم شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔