پاکستانی عوام مہنگائی بم کیلئے تیار ہوجائیں، آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران عوام پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری کرلی، بجلی مہنگی کرنے سمیت ہر قسم کے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے جیسی شرائط تسلیم کرلی گئیں۔

عوام مہنگائی کے نئے بم  کيلئے تیار ہوجائيں، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، بجلی مہنگی، ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی شرائط مان لی گئیں، سماء نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6.6 ارب ڈالر کے قرض معاہدے سے متعلق نئی دستاویز حاصل کرلی، معاہدے کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کردیئے جائیں گے، ایف بی آر نے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے ایس آر اوز ختم کرنے کا قانونی مسودہ بھی تیار کرلیا ہے جو دسمبر سے پہلے منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو اسی سال بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال محصولات ہدف سے 22 ارب روپے کم وصول ہوئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ محصولات وصولی میں کمی کے باعث آئندہ مال سال کے دوران سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ سماء

آئی

ODIs

war

compromise

typhoon

ایف

Tabool ads will show in this div