وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، توانائی بچت کے بڑے فیصلے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے اسلام آباد میں شادی کی تقریبات رات 10 اور دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں توانائی کی بچت کے حوالے سے وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ رابطہ کریں اور بازاروں، ریسٹورنٹس اور شادی ہال کو جلد بند کرنے کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دکانیں رات 8 بجے، شادی کی تقریبات 10 اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بچت کے حوالے سے وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ رابطہ کریں اور بازاروں، ریسٹورنٹس اور شادی ہال کو جلد بند کرنے کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 3600 میگاواٹ کے کمبائن سائیکل بجلی گھر اور مائع قدرتی گیس کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک ایل این جی ٹرمینل قائم کردیا گیا جبکہ دوسرے کی تنصیب آئندہ ماہ ہوگی، 1100 کلو میٹر طویل شمال جنوب گیس پائپ لائن 2017ء میں مکمل ہوگی۔ سماء

dharna

eid

convicts

sharapova

shc

Tabool ads will show in this div