سندھ میں سی این جی اسٹئشنز کی بندش میں 12 گھنٹے کا اضافہ
کراچی سمیت سندھ بھر میں سي اين جي اسٹيشنز کي بندش ميں مزید 12 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا۔
نئے شیڈول کے مطابق سي اين جي اسٹيشنز 36 گھنٹے تک بند ہوں گے اور ہفتے کي رات 8 بجے کھليں گے۔ اسٹيشنز ہفتے کي صبح 8 بجے کھلنے تھے۔
سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفين اور کمرشل سیکٹر کی طلب کو پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
سردیوں کی آمد کے بعد سے ہی ملک کے بیشتر شہروں میں گیس بحران ہے۔ سي اين جي اسٹيشنز کی بندش کی وجہ سے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہو جاتی ہے۔
cng stations
Sui Southern Gas
تبولا
Tabool ads will show in this div