Technology
ٹیکنالوجی کے استعمال سے آف سیزن میں ٹماٹر کی کاشت
سردیوں میں ٹماٹر کی مانگ کو پورا کرنے کےلئے ملتان کی زرعی یونیورسٹی میں آف سیزن ٹماٹر کی کاشت شروع کر دی گئی۔
زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر کہتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور برآمدات کی طرف جائیں، ہماری بڑھتی آبادی کو فیڈ کرنے کے لئے اور گھٹتی زمینوں میں کم زمین سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس طرف جانا پڑے گا۔
ٹمپریچر کنٹرول شیڈ کے ذریعے جدید طریقے سے مٹی کے بغیر ہی پائپ میں پانی ڈال کر سبزیوں کو اگایا جاتا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق ہائیڈروپونک سسٹم کے ذریعے پيداوار زمين کي نسبت دگني ہوگي۔
اب سبزیوں کو جدید طریقوں سے کاشت کر کے کم پیسوں میں زیادہ پیداوار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔