ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کم ترین اننگز میں 19ہزار انٹر نیشنل رنز مکمل کرنے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
خلیجی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 30 سالہ ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 399 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ اس سے پہلے 432 اننگز کے ساتھ یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔
Virat kohli running between the wickets in this game..... Pujara says that's enough.. ?? #AUSvIND #TeamIndia #Pujara #ViratKohli pic.twitter.com/HrN2IbhdD5
— Yassal Raja (@ImYassalraja) January 4, 2019
⛳JaY Hooooo Darbar?...? Putting the Aussies to the sword? ? Ravindrasinh Jadeja pulls out the trademark celebration at the SCG! ✍Mr12 ?? @imjadeja @virendersehwag @MitchJohnson398 @imVkohli @YUVSTRONG12 @harbhajan_singh @ashwinravi99 @ASHISHNEHRA pic.twitter.com/kP6fR2vGcw
— JaYrAjSiNh VaLa (@JaYrAjSiNhVaLa5) January 4, 2019
Kohli funny incident with umpire.. #AUSvIND #AusvsInd #INDvAUS pic.twitter.com/86zR4TNT72
— Pawankalyan✨ (@Chandu46021192) January 4, 2019
کوہلی نے 19000 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سڈنی کرکٹ گراونڈ میں مکمل کیا۔ واضح رہے کہ سیریز میں بھارتی ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔