کراچی پولیس کی رات بھر کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت جبکہ ٹارگٹ کلر سميت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


گارڈن میں پولیس کا گینگ وار اور منشیات فروشوں سے مبينہ مقابلہ ہوا۔ لیاری گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے تین کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار کے قتل کے کیس میں نامزد ہیں جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے بھی کارروائی کی اور سياسي جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2012 میں سياسي جماعت کے کارکن کو قتل کيا تھا، ملزم قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائي وے سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئيں اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

criminal

TARGET KILLER

SUSPECT ARREST

Tabool ads will show in this div