کرسٹیانو رونالڈو نے 2018 کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے پلیئر آف دی ایئر 2018 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

گلوبل سوکر ایوارڈ کی 10ویں تقریب دبئی کے جومیرا ریزورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو نے اپنے نام کیا۔ کرسٹیا نو رونالڈو کا کہنا تھا کہ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ ان کے لیے اعزاز ہے، اس موقع پر اپنی فیملی، دوستوں اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 بہت مشکل سال رہا، لیکن میں نے کئی انعامات بھی جیتے، 2019 نیا سال ہے، اس سال یووینٹس کے ساتھ ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں۔

 

پلیئر آف دی کیٹگری کی دوڑ میں رونالڈو کے ہمراہ فرانسیسی فٹبالر گریزمین اور کیلین بھی شامل تھے۔

 

تینتیس سالہ رونالڈو چیمپئنز لیگ کے بھی ٹاپ اسکورر میں شامل رہے ہیں۔ اس سال ہونے والی تقریب میں یووینٹس کلب سے تعلق رکھنے والے پرتگالی فٹ بالر رونالڈو نے گول آف دی ایئر کا بھی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

AWARD

Globe Soccer Awards

Player of the Year

JUVENTUS

Tabool ads will show in this div