مولانا سميع الحق کا قتل،ڈرائیور سمیت 7افراد کے پولی گرافک ٹیسٹ

تحقیقاتی حکام نے مولانا سميع الحق کے قتل کے معاملے پر ان کے ڈرائيور سميت سات افراد کے پولي گرافک اور ڈي اين اے ٹيسٹ کرليے۔

فرانزک ذرائع کے مطابق مولانا سميع الحق کے ڈرائيور احمد شاہ کا پولي گرافک ٹيسٹ کيا گيا۔ احمد شاہ نے کيے گئے سوالات پر جھوٹ بولا۔ ذرائع کے مطابق احمد شاہ سے منصوبے ميں شامل ہونے کا سوال بھي کيا گيا۔

کمرے سے ملنے والے دو افراد کے فنگر پرنٹس اور ڈي اين اے نمونوں سے ميچ کر گئے ہيں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولي گرافک ٹيسٹ ميں تين افراد نے سچ بولا ہے۔

polygraph test

Maulana Samiul Haq

Tabool ads will show in this div