بھارت کے سابق جج مودی سرکار پر پھٹ پڑے

بھارتي سپريم کورٹ کے سابق جج مودي سرکار کے خلاف بول پڑے، مرکنڈے کاٹجو نے لوک سبھا اليکشن ميں کاميابي کے ليے فسادات کرائے جانے کا خدشہ ظاہرکرديا، بولے بھارت میں انسان گائے کےغلام بن چکے ہيں۔

بھارت ميں مسلمانوں کيلئے خطرات منڈلانے لگے سابق بھارتي چيف جسٹس نے اليکشن سے پہلے ملک بھر ميں فساد کا خدشہ ظاہر کر ديا ۔

جسٹس(ر)مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت ميں بہت بُرا وقت آنے والا ہے يہ سلسلہ لوک سبھا سے شروع ہوگا اور دس پندرہ بيس سال تک چلے گا بہت بُرا وقت ہوگا بھارت ميں بڑي مار دھاڑ ہوگي ۔

مرکنڈے کاٹجو کہتے ہيں مودي سرکارنےدنيا ميں بھارت کي ناک کٹوا دي، چيلنج ديا کہ نصرالدين شاہ کو پاکستان بھيجنے والے اُنہيں بھيج کر دکھائيں ۔

ان کا کہنا تھا کہ گائے ايک جانور ہے جيسے گھوڑا اور کتا ہوتا ہے اس سے زيادہ ميں نہيں مانتا، لوگ ہنستے ہيں ہندوستان پر کہ يہ کس طرح کے لوگ ہيں کہ کسي کوپکڑکرمارڈالا کہ يہ گائے کاٹ رہا تھا دنيا ميں بدنام کرديا ہم لوگوں کو کہ ہندوستان ميں يہ گدھے بھرے ہوئے ہيں ۔

سابق بھارتي چيف جسٹس نے نوائيڈا ميں کُھلے مقامات پر نماز جمعہ پر پابندي کو آرٹيکل9بي ون کي خلاف ورزي قرارديا، کہا آخر آرايس ايس کي کھلےعام تقاريب پرپابندي کيوں نہيں لگائي جاتي۔

ان کا کہنا تھا کہ خبرديتي ہے تحريکِ ہوا تبديلي موسم کي کھليں گےاورہي زم زم بلبل کےاورہوں گے زيادہ تھے جو اپنے زعم ميں وہ سب سے کم ہوں گے ۔

Indian Supeme Court

narrender Modi

Indian justice

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div