تعلیمی اداروں کے اطراف پان و سگریٹ شاپس ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب ميں تعليمی اداروں کے 500 ميٹر کے علاقے ميں پان، سگريٹ شاپس ختم کر دی جائیں گی، طلبہ کے خون اور یورین ٹیسٹ بھی بوقت ضرورت لئے جاسکتے ہيں۔

وزير تعليم پنجاب مراد راس کی زير صدارت محکمہ تعليم اور نجی اسکولوں کے مالکان کا اجلاس ہوا جس ميں اسکولوں سے نشے کے خاتمے کیلئے اہم تجاويز پر غور کيا گيا۔

وزير تعليم نے طلبہ کو نشہ آور اشیاء فراہم کرنیوالے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدايت کردی، سرکاری اور نجی اسکولوں کی مانيٹرنگ کیلئے خصوصی کميٹی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں نشے سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلانے اور طلبہ کو کھيلوں سميت دوسری صحت مند سرگرميوں ميں مصروف رکھنے کا فيصلہ بھی کيا گيا۔

واضح رہے کہ کئی رپورٹس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روز بروز بڑھتا جارہا ہے، لڑکوں سمیت لڑکیاں بھی نشے کی لت میں مبتلا ہورہی ہیں۔

PUNJAB

Pan

Cigarette Shop

Tabool ads will show in this div