وزیراعظم نواز شریف کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : وزیراعظم نواز شریف ڈاکٹر بن گئے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی گئی، ڈگری لیتے ہی وزیراعظم کو جوانی کے دن ياد آگئے اور دوبارہ طالب علم بننے کی خواہش ظاہر کردی۔


مياں صاحب لاہور کے گورنمنٹ کالج يونيورسٹی گئے تو پی ايچ ڈی کی اعزازی ڈگری لينے تھے ليکن مادر علمی پہنچنے پر انہيں جوانی کے دن ياد آگئے، بولے کالج کی کرکٹ ٹيم کے اچھے کھلاڑی تھے۔


نوازشريف کو کالج کا زمانہ اتنا ياد آيا کہ وزير اعظم کے بجائے دوبارہ اسٹوڈنٹ بننے کی خواہش بھی ظاہر کردی۔


وزير اعظم پاکستان نے مادر علمی سے محبت ميں وی سی کو پرنسپل اور يونيورسٹی کو کالج کہنے کی بھی تجويز دی۔


وزير اعظم نواز شريف نئی نسل کی تعريف کرنا بھی نہ بھولے، بولے موجودہ زمانہ پہلے سے بہت بہتر ہے، انہوں نے اعزای ڈگری دينے پر يونيورسٹی انتظاميہ اور گورنر پنجاب کا شکريہ ادا کيا۔ سماء

کی

پی

eid

ڈی

ایچ

ڈگری

Tabool ads will show in this div