کمشنرکراچی کی مرغی کاگوشت206روپے فی کلو فروخت کرنیکی ہدایت

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کمشنر کراچی نے تو مرغی کا گوشت دو سو چھ روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کردی، لیکن منافع خوروں کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ فی کلو اسی سے نوے روپے اضافي کمارہے ہيں۔

کمشنر کی جانب سے زندہ مرغی138جب کہ مرغی کا گوشت 206 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں کی طرح کچھ علاقوں میں مرغی کا گوشت 280 سے 300 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے اور دیگر علاقوں میں مرغی فروش مہنگا مال ملنے کا رونا رورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ریٹ جاری کئے ہیں تو عمل درآمد بھی کرایا جائے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کریں۔ سماء

کی

Sheikh Rashid

appeal

clarke

Tabool ads will show in this div