مولانا طارق جمیل اسپتال سے گھر منتقل

 

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جميل کو اسپتال سے گھر منتقل کرديا گیا، لاہور کے نجی اسپتال ميں گزشتہ روز ان کی انجيوپلاسٹی ہوئی تھی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، شہباز شريف اور پرويز الٰہی نے ان کی خیریت دریافت کی۔

مولانا طارق جمیل کو عارضہ قلب کے باعث نجی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انجیو پلاسٹی کرانے کا مشورہ دیا، گزشتہ روز ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ساتھ ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا، آپریشن کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

مولانا طارق جمیل کی حالت میں بہتری کے بعد انہیں نجی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تاہم انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت صوبائی وزراء اور سماجی شخصيات نے اسپتال ميں مولانا طارق جميل کی عيادت کی جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شريف اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرويز الٰہی نے بھی فون کرکے ان کی خيريت دريافت کی۔

مولانا طارق جميل کی صحتيابی کیلئے جامعہ اشرفيہ سمیت کئی مذہبی تعلیمی اداروں میں دعا بھی کرائی گئی۔

pervez ilahi

HEART ATTACK

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tableeghi Jamaat

Home Shift.

Chodhry Sarwar

Tabool ads will show in this div