گاڑيوں کے خریدو فروخت کرنے والے خبردار ہوجائیں

گاڑيوں کي اوپن ليٹر پر خريدوفروخت کرنے والوں کي بائيو ميٹرک کرائي جائے، ايکسائز ڈپارٹمنٹ سندھ نے گاڑيوں کے خريدو فروخت کے قانون ميں تبديلي کي سفارش کردي ۔

اوپن ليٹر پر گاڑي خريديں يا فروخت کريں اب سب گھر بيٹھے نہيں ہوجائے گا، حاضري لگاني ہوگی بائيوميٹرک کرانا ہوگا، ايکسائزڈيپارٹمنٹ سندھ نے قوانين ميں تبديلي کي سفارشيں کردی ۔

سيلر اور پرچيزر دونوں کو آنا ہوگا، بائيوميٹرک کرانا ہوگا، يہي نہيں تبديلي تويہ بھي آئي ہے کہ اب رجسٹريشن بک نہيں بلکہ اسمارٹ کارڈ ہوگا۔

ڈی جی ایکسائزسندھ شبيراحمدشيخ نے يہ بتايا کہ اس وقت ایک شناختی کارڈ پرجنتی چاہے گاڑیاں رجسٹرڈ ہوجاتی ہیں، بائيوميٹرک کے بعد ايسا نہيں ہوگا، انہوں نے 25 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کا ریکارڈ ختم کرنے کی بھی تجویزدی ہے۔

car

buyer

Open Letter

Tabool ads will show in this div