قمر زمان کائرہ کا فیصل واؤڈا کے رویے پر سخت تبصرہ

پيپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے فيصل واؤڈا کو آڑے ہاتھوں ليا، بولے پی ٹی آئی وزراء کسی ادارے کو مانتے ہيں نہ ہی قانون کو۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے لاہور ميں نيوز کانفرنس کے دوران کہا کہ صحافی کے سوال پر فيصل واؤڈا کا رويہ نامناسب تھا، وفاقی وزیر کو واضح جواب دینا چاہئے تھا۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے وزیر کو ٹھیکہ دیا، سوال کیوں نہ پوچھا جائے؟، وفاقی وزراء کسی ادارے کو مانتے ہيں نہ قانون کو۔

ویڈیو دیکھیں : فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس میں بدمزگی،صحافیوں کا بائیکاٹ

اسلام آباد میں سینئر صحافی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وفاقی وزیر کی کمپنی کو دیئے جانے سے متعلق سوال پر سیخ پا ہوگئے تھے، جس پر صحافیوں نے نیوز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

PTI

QAMAR ZAMAN KAIRA

faisal wawda

mohmand dam

Tabool ads will show in this div