مرمتی کام کےباعث کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی24 گھنٹوں کیلئےبند

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   سوئی سدرن  کی گیس فیلڈز میں مرمتی کام کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، رواں ہفتے سندھ میں سی این جی چار روز نہیں ملے گی،جس کے باعث کراچی کے عوام کے لئے مشکلات بڑھ گئیں۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز میں مرمتی کام کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے ہنگامی طور پر سندھ میں سی این جی مزید چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں اب سی این جی اسٹیشنز اب اڑتالیس گھنٹوں بعد بدھ صبح آٹھ بجے کھلیں گے، کراچی میں نوے فیصد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر ہونے کے باعث سڑکوں سے غائب ہوجائے گی، جس سے دفاتر اور مزدروی کیلئے جانے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کے شیڈول کے تحت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز تیسری بندش کے تحت جمعرات صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹون کے لئے بند ہونگے اور رواں ہفتے کے چوتھی بندش ہفتہ صبح آٹھ بجے سے اتوار صبح آٹھ بجے تک کے لئے ہوگی۔ سماء

burger

سندھ

سمیت

polio workers

britain

fear

judge

Tabool ads will show in this div