مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا اعلان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Mehmond-Dam-Ground-Breaking-ISB-PKG-02-01.mp4"][/video]

آبی بحران ختم کرنے کے سفر میں اہم سنگ میل قریب، مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 13 جنوری کو رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے خوشخبری سنادی۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کی، جس میں بتایا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث 2 جنوری کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد نہ رکھا جاسکا، بڑے منصوبے کا باقاعدہ آغاز اب 13 جنوری کو ہوگا۔

اس سے قبل چیئرمین واپڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہو جائے تو پانی کی فراوانی ہوگی اور لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیر ہوگا جس سے مہمند کی 18 ہزار ایکڑ زمین سیراب اور 800 میگا واٹ بجلی بھی پیدا ہوگی۔

چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری اور رقم کا انتظام بھی ہوگیا ہے۔

PTI

faisal wawda

mohmand dam

water resources

Tabool ads will show in this div