بجٹ سے پہلے پٹرول بم گرانے کی تیاری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوش کرنے کے بعد حکومت نے ایک بار پھرعوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بارپھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات  ایک ،دو نہیں پورے 13 روپے 96 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 


اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 13 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 62 پیسےاضافے کی تجویز دی ہے۔ سماء

compromise

victoria

clothes

Tabool ads will show in this div