جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا، وہ 18 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کیلئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نامزد کردیا گیا ہے جبکہ صدر نے جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کی منظوری دیدی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ بطورچیف جسٹس 18جنوری کوعہدےکا حلف اٹھائیں گے، جسٹس آصف سعید کھوسہ 20دسمبر2019ءتک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہیں گے۔

مزید پڑھیے : سال 2019 میں کیا ہونے والا ہے ؟

موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار17جنوری کوعہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، وزارت قانون نےصدرمملکت کوچیف جسٹس کی نامزدگی کی سمری ارسال کی تھی۔

chief justice of pakistan

Justice asif saeed Khosa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div