ان ڈور پلانٹس کا رجحان خوشگوارماحول کی ضمانت

شہروں میں گھروں کے باہر پودے لگانے کی جگہ باقی نہیں رہی۔ اس کمی کو پورا کرنے کےلیےاب ان ڈور پلانٹس کا رجحان فروغ پارہا ہے۔

گھروں کے اندرلگے  ننھے منے پودے ماحول پرکافی حد تک اثرانداز ہوتے ہیں۔ گملوں میں کہیں چھوٹے پودوں سمیت درمیانے قد کا سبزہ بھلا معلوم ہوتاہے۔

گھروں کے علاوہ دفاتر اور اسپتالوں میں بھی یہ ان ڈور پلانٹس موجود ہوتے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آدھی بیماری توخوشگوارماحول سے ہی دورہوجاتی ہے۔

گھروں اور دفاترمیں سبزے کی یہ بہار آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اوردل کو قرار دے کر ماحول کو بھی خوبصورت بنادیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ڈور پلانٹس درختوں کی کمی کو تو پورا نہیں کرتے مگر کچھ نہ ہونے سے کچھ نہ کچھ ہونا ہی بہتر ہے۔ پودے انسانی صحت پر ہی نہیں موڈ پر بھی خوشگوار اثرات ڈالتے ہیں اوراس ہی لیے آج کل ان ڈور پلانٹس کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

HEALTH

in door plants

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div