مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری،اسپتال سے جلد گھر منتقلی کا امکان

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جميل کي طبيعت ميں بہتری آئی ہے اور انھیں آج شام تک اسپتال سے گھر منتقل کرديا جائے گا۔

سماء کے نمائندے محمد علي جڑھ نے بتایا کہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرِعلاج مولانا طارق جمیل کی طبيعت بہتر ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کےمطابق مولانا طارق جميل کو آج شام تک گھرمنتقل کرديا جائے گا۔مولانا طارق جميل کي کل نجي اسپتال ميں انجيوپلاسٹي ہوئي تھي اور ان کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال نے دل میں اسٹنٹ ڈالا تھا۔ انھیں سینے میں درد اور طبیعت میں بوجھل پن کی شکایت پر منگل کی صبح اسپتال لایا گیا تھا۔

مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی مکمل، ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

 ادھر جامعہ اشرفيہ ميں مولانا طارق جميل کي صحتيابي اور عمر درازی کے لئے دعا کی گئی۔

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tabool ads will show in this div