کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، پریشر میں کمی کا سامنا

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے، کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جبکہ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی بھی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، سوئی گیس حکام اور سی این جی ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد دوپہر 2 بجے اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پیر سے بند تھے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،  سی این جی ایسو سی ایشن اور سوئی گیس حکام کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد بالآخر شہر بھر میں اسٹیشنز کھلنا شروع ہوگئے تاہم پمپنگ اسٹیشنز پر گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورنگی، سائٹ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی کے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی پریشانیاں کم نہیں ہوسکیں۔

واضح رہے کہ سیکریٹری سی این جی ایسوسی ایشن نے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ایم ڈی ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سماء

burger

Tabool ads will show in this div