بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، فواد خان کو نہیں بھول پائیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ اسکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے۔

اداکارہ سونم کپور نے فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن ‘‘ میں کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن اسکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی بہترین تھی لیکن کرن نے انہیں واپس بھیج دیا۔ سونم نے مزید کہا وہ سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہیں۔

رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔

اداکارہ سونم کپور نے نئے سال 2019 کے پہلے دن کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ۔

  [iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/fONllm7rUng"]

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اداکار ٹائیگر شروفکو فالو کرنے کا انکشاف کر دیا، اداکار ٹائیگر شروف کے متعلق اپنی پسندیدگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹائیگریئنز یعنی ٹائیگر شروف کے مداح پسند ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر بہت مزاح کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار ٹائیگر شروف کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں کیونکہ انہیں ٹائیگر شروف کی ورک آؤٹ وڈیوز اور ڈانس بہت پسند ہیں کیونکہ وہ رقص کی باکمال صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

 

FAWAD KHAN

Koffee with Karan

koffe with karan

Tabool ads will show in this div