لیجنڈ بالی ووڈ اداکار کو نئی تصویر میں پہچاننا مشکل ہوگیا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ، ان کے والد رشی کپور اور والدہ نیتو کپور ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں جبکہ نئے سال کا جشن اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کی فیملی کے ساتھ منایا۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر رشی کپور کے ساتھ ان کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی، ان کے شوہر بھرت اور بیٹی سمارا نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا جبکہ اس موقع پر اداکارہ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں اور کپور فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا۔

 

نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا۔

نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔

اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب ہے جوکہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہا تھا وہ علاج کے لئے امریکا جارہے ہیں۔

AMERICA

CANCER

New year

Rishi kapoor

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div