درخت کاٹنے پر سی ڈی اے کا شہری پر انوکھا جرمانہ

بوڑھے درخت کی جان لینے کی کوشش کیوں کی؟، اسلام آباد میں سی ڈی اے کا شہری کو انوکھا جرمانہ، 10 ہزار روپے ادا کرنے کے ساتھ 25 ہزار کے نئے درخت بھی لگوائے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں پلازہ مالک 50 سالہ درخت کا دشمن بن گیا، آدھا حصہ ہی کٹوایا تھا کہ سی ڈی اے والے پہنچ گئے، مالی جرمانے کے ساتھ نئے درخت لگانے کی سزا سنادی۔

پلازہ مالک بوڑھے درخت کی جان لینے پر آخر کیوں اتر آیا تھا؟، مقامی دکانداروں اور سیکیورٹی گارڈ نے وجہ بتادی۔ کہتے ہیں کہ کرائے داروں نے شکایت کی کہ درخت کی وجہ سے پلازہ چھپ رہا ہے۔

شہر کے حسن کو گہن لگانے اور بوڑھے درخت کا سینہ چھلنی کرنے والے تاجر کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا، سی ڈی اے نے 100 چیڑ کے درخت بھی لئے، جن کی مالیت 25 ہزار روپے بنتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں درختوں کا قتل عام نئی بات نہیں مگر سی ڈی اے کی جانب سے ذمہ داروں کیخلاف یہ پہلی مؤثر کارروائی ہے۔

tree cutting

unique fine

Tabool ads will show in this div