دہشت گرد حملوں کا خطرہ، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : دہشت گردوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، اے ایس ایف کے جاری کردہ تمام پروٹوکول پاسز منسوخ کردیئے گئے۔


ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام ایئر پورٹس پر ہائی الرٹ کی ہدایات جاری کردی ہیں جن پر فوری طور پر عملدرآمد بھی کردیا گیا ہے اور اے ایس ایف کے جاری کردہ تمام پروٹوکول پاسز فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ 22 جنوری تک جاری رہے گا، ہائی الرٹ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے، تمام ہوائی اڈوں کے داخلی راستوں اور کار پارکنگ میں بھی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔


ذرائع کہتے ہیں کہ 19 جنوری کو اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی دو پروازوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے گرد و نواح کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ سماء

کے

کا

پر

ملک

tests

record

receive

december