کراچی میں شادی ہال بک کروانے والے ہوشیار ہوجائیں

کراچی کے شہری ہو جائیں خبردار ہوجائیں شادی بیاہ کیلئے ہال بک کروانے سے پہلے اچھی طرح معلوم کرلیں کہ شادی ہال رفاعی پلاٹ یا پارک میں تو قائم نہیں ہیں کیونکہ کے ایم سی نے رفاہی پلاٹس پر قائم شادی ہال توڑنے کیلئے نئے سال میں آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔

کراچي ميں رفاحي پلاٹس پر شادي ہالز نہيں چليں گے، کے ایم سی نے نئے سال کا آغاز شادی ہال کے خلاف آپريشن سے کيا۔

سینئر ڈاریکٹر کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق کارروائي جمیشد ٹاؤن میں کي گئي، بھاري مشينري نے مشہور ہال توڑنا شروع کرديا۔

مزید پڑھیے :  سپریم کورٹ کا ملٹری لینڈز پر قائم شادی ہالز ختم کرنے کا حکم

کارروائي تو شروع ہوگئي مگران کا کيا جنہوں نے ہال بک کروارکھا تھا ايک دولہا بھي موقع پر پہنچ گيا، وليمہ ہونا تھا مگر شادي ہال ٹوٹ رہا ہے رسيپشن کا کيا ہوگا۔

کے ايم سي حکام نے واضح کرديا غير قانوني تعميرات کے کلاف کارروائياں جاري رہيں گي۔

illegal

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div