مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی مکمل، ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ان کی انجیو گرافی کی گئی، ایک اسٹنٹ بھی ڈٓالا گیا۔

مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اسپتال لاہور لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ابتدائی ٹیسٹ اور مشاورت کے بعد انجیو گرافی کا فیصلہ کیا۔

نمائندہ سماء زرمینہ خان کے مطابق مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی مکمل ہوگئی جبکہ شریانیں کھلی رکھنے کیلئے ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے۔

ویڈیو: مولانا طارق جمیل کو آپریشن کے بعد وارڈ منتقل کردیا گیا

ڈاکٹرز کے مطابق مولان طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، وہ ہوش و حواس میں ہیں۔

مولانا طارق جمیل گزشتہ رات کینیڈا کے دورے سے وطن واپس پہنچے تھے اور سفری تھکان کے باعث انہوں نے طبیعت میں بوجھل پن کی شکایت کی تھی۔

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tariq Jameel

Tabool ads will show in this div