حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 11 فیصد اضافے کا اعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے بڑھا کر 11 فیصد کردی، اسحاق ڈار کہتے ہیں قومی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تشکیل دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی جانب سے 92 تجاویز موصول ہوئیں، خوردنی تیل اور کھاد پر نیا ٹیکس نہیں لگایا، مہنگے موبائل فونز پر ڈیوٹی میں معمولی اضافہ جبکہ کم قیمت موبائل فونز پر مزید ٹیکس نہیں لگایا۔

وہ کہتے ہیں کہ قومی ضروریات کے پیش نظر بجٹ تشکیل دیا گیا ہے، دونوں ایوانوں میں بجٹ پر مثبت بحث ہوئی، بیت المال کیلئے مختص فنڈز میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی شرح بڑھادی، اب تنخواہوں میں ساڑھے 7 کے بجائے 11 فیصد اضافہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ بجٹ 16-2015ء میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ورکرز تنظیموں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ سماء

PTI

IshaqDar