ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا منفرد انداز میں سال نو کا جشن
سال نو کی خوشیاں جہاں ہر کسی نے منائی وہیں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن کے حامل نے اپنے چاہنے والوں کو منفرد انداز میں نئے سال 2019 کی مبارکباد دی۔
آسٹریلوی شہر پرتھ سے اپنے ویڈیو پیغام میں راجر فیڈرر نے کہا کہ سب کو نیا سال مبارک ہو۔