دارچینی کھاؤ، ذیابیطس اورموٹاپا بھگاؤ

دار چینی کا ذائقہ بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آتا لیکن اس کی افادیت جان لیں تو پھر سبھی اسے ذوق وشوق سے کھانے لگیں گے۔

دارچینی نہ صرف ذیابیطس بلکہ موٹاپے میں مبتلا افراد کیلئے بھی یکساں موثرپائی گئی ہے۔

روزمرہ کھانوں میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ دارچینی جسم میں موجود اضافی چربی ختم کر کے مٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

لائف سائنسس انسٹی ٹیوٹ ، یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں نے دارچینی کی ایک بہت بڑی افادیت بتا دی ہے۔ تحقیق کے مطابق دار چینی میں پایا جانے والے ایک مرکب سینامیلڈی ہائیڈ کو چربی کے خلیات (فیٹ سیلز) پر آزمانے سے پتپ چلا ہے کہ یہ چکنائی والے خلیات تیزی سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق دارچینی انسانی جسم کے اندر تھرموجنیسس کا عمل شروع کرکےکئی طرح کے جین اور اینزائم کوسرگرم کرتی ہے جو انسانی جسم سے موٹاپا پیدا کرنے والی چربی کم کرتے ہیں۔

دارچینی بطور گھریلو مصالحہ کسی بھی دوا سے کم نہیں اور جلد ہی اسے موٹاپے کے خلاف بھی بطور دوا استعمال کیا جائے گا۔

افادیت اپنی جگہ لیکن ماہرین نے خبردار بھی کیا ہے کہ دارچینی کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی اور مسئلے کی وجہ بھی بن سکتا ہے، اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

HEALTH

cinnamon

Tabool ads will show in this div