سال نو پر وزیراعظم کا 4 معاشرتی مسائل کیخلاف اعلان جہاد
نئے سال کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چار معاشرتی مسائل کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں عمران خان نے قوم کو بتایا کہ نئے سال میں ہماری قرارداد چار مسائل کیخلاف جہاد کرنا ہے۔
Our New Year resolution is to wage jihad against the 4 ills of our country: poverty, illiteracy, injustice and corruption. InshaAllah 2019 is the beginning of Pakistan's golden era.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 1, 2019
وزیراعظم نے لکھا کہ نئے سال میں ہم اپنے ملک کی 4 بیماریوں غربت،ناانصافی،کرپشن اورجہالت کیخلاف جہاد کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹ میں عزم ظاہرکیا کہ سال 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔