ملک بھر کے تمام بینکوں میں آج تعطیل ہے

نئے سال کے پہلے کاروباری روز منگل یکم جنوری کو ملک بھر میں تمام بینکس بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم جنوری کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینک، مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بروز منگل عوام کے لئے بند رہیں گے، جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں میں کسی قسم کا کوئی کاروباری لین دین نہیں ہوگا۔

 یہ تعطیل بینکوں کی کلوزنگ اور گزشتہ 6 ماہ کے کھاتوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کے ضمن میں کی جاتی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تعطیل کے باوجود بینکوں کے تمام ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور فرائض کی سرانجام دہی میں ۔مصروف رہیں گے مگر پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔

New year

bank holiday

Tabool ads will show in this div