کراچی: سال نو پرفائرنگ سے بچی اورخواتین سمیت 19 افراد زخمی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/New-Year-Firing-Injured-KHI-PKG-01-01-19.mp4"][/video]

نئے سال کے موقع پر کراچی میں ہوائي فائرنگ پر پابندي کي دھجياں اڑادي گئيں ۔ فائرنگ کے مخلتف واقعات میں بچی اور خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔

رات 12 بجتے ہی شہرقائد کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے جس کے نتیجے میں ایک بچی اور پانچ خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے واقعات عائشہ منزل ، لیاقت آباد ۔ فیڈرل بی ایریا ، لائنزایریا، کینٹ اسٹیشن، ناگن چورنگی ، نارتھ ناظم آباد ، پرانی سبزی منڈی ، لانڈھی اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔

فائيو اسٹارچورنگي پرمنچلے سال نو کا جشن مناتے بے قابو ہوئے تو پوليس نے لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے بعد دھکم پیل سےکوئي اِدھر تو کوئي ادھر بھاگا۔ چند نوجوان تو نالے ميں جاگرے۔

علاقے ميں اسلحہ لے کر گھومنے والے دو افراد پکڑے گئے جنہیں حراست میں لیکر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

new year 2019

firing on new year

19 injured

Tabool ads will show in this div