سال 2019 میں کیا ہونے والا ہے ؟

The Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar pauses as he addresses to the judges and lawyers at the High Court in Quetta, Pakistan April 11, 2018. Picture taken April 11, 2018. REUTERS/Naseer Ahmed
The Chief Justice of Pakistan Mian Saqib Nisar pauses as he addresses to the judges and lawyers at the High Court in Quetta, Pakistan April 11, 2018. Picture taken April 11, 2018. REUTERS/Naseer Ahmed

 

سال 2018 اپنی تمام رعنائیوں اور یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تاہم نئے سال 2019 میں ہونے والی متوقع اہم پیش رفت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ

سال 2018 میں اصلاحات اور سماجی مسائل کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے اور ازخود نوٹس لینے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نئے سال کے پہلے ہی ماہ 17 جنوری کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔

جعلی اکاؤنٹ کیس

گزشتہ دنوں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ نے پیپلزپارٹی کی اہم قیادت آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا ہے، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے لیکن اس کیس کے باعث سندھ میں سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں ، دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ کررکھا ہے یہ ممکن ہے کہ نئے سال میں اس کیس کے حوالے سے سب سے زیادہ بات کی جائے گی ۔

کیا مریم نواز کی سیاست میں واپسی ہوگی ؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جب سے ایونفیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی اس کے بعد سے انہوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا، انہوں نے سیاست میں اپنے تندوتیز بیانات اور سخت موقف کے باعث شہرت حاصل کی تھی ۔ان دنوں شہباز شریف بھی نیب کی حراست میں ہیں اور مریم کے والد نواز شریف جیل میں ہیں ، جس کے باعث یہ بات متوقع ہے کہ مریم نواز کی سیاست میں واپسی ہوگی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مریم نواز کی سزا کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد ان کو 19 ستمبر کو جیل رہا کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب وقت آئے گا تب مریم نواز چارج سنبھال لیں گی ۔ ،

معاشی مستقبل

سال دوہزار اٹھارہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا، معاشی مسائل نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا، ایک سال میں ہنڈرڈ انڈیکس پانچ فیصد گرگیا،سرمایہ کاروں کے آٹھ سو ارب روپے ڈوب گے۔ نئے سال میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہےجس کے بعد درآمد کی گئی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی ۔ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی ضرورت ہے ، نومبر میں حکومت نے معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ کیا تھا اور آئی ایم ایف کا وفد پاکستان بھی آیا تھا لیکن سخت شرائط کے باعث بیل آوٹ پیکیج سے متعلق حتمی معاہدہ طے نہیں پاسکا تھا۔

فاٹا کی صوبائی نمائندگی

نئے سال میں فاٹا کے عوام بلآخر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ، 27 دسمبر کو ہونے والی وفاقی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم عمران خان نے فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی منظوری دی تھی، فی الحال خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ کا تڑکا

سال 2018 کی طرح سال 2019 پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے بھی اہم ثابت ہوگا جس میں کئی بڑی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔

فلم دُرج

فلم دُرج کی عکس بندی پاکستان کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں کی گئی ہے فلم کی کاسٹ میں شمعون عباسی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ ہدایت کاری بھی خود شمعون عباسی کی ہے۔

پرے ہٹ لو

عاصم رضا کی مزاح سے بھرپور رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی، اس فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور ہیں، فلم 'پرے ہٹ لو' آئندہ برس 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

کراچی سے لاہور 3

فلم 'کراچی سے لاہور 3' گزشتہ دونوں سیکوئلز کی طرح کامیڈی اور رومانس سے بھرپور ہوگی، جس کا اسکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے، کراچی سے لاہور 3 بھی سال 2019 میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ، فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں۔

رانگ نمبر 2

فلم رانگ نمبر 2 میں نیلم منیر اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم سال 2015 میں ریلیز ہونے فلم رانگ نمبر کا سیکوئل ہے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ، جاوید شیخ ، نیئراعجاز اور دانش نواز شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ آج کل کراچی میں جاری ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو بیک وقت پاکستانی سینماؤں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی ریلیز ہوگی، بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں، جو آئندہ برس عید الفطر پر پاکستان اور چینی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

پاکستان سپر لیگ 4

پاکستان سپر لیگ کے چوتھا سیزن کا نئے سال کے دوسرے ماہ فروری میں انعقاد کیا جائے گا۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 2018میں ہونے والے پی ایس ایل 3 کا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری بار اپنے نام کیا تھا ۔

 

CHIEF JUSTICE

Maula Jutt

FAKE ACCOUNT CASE

FAKE ACCOUNTS CASE

PSL 4

new year 2019

Paray hut love

aAsif ali zardari

Tabool ads will show in this div