بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید، بچوں سمیت 9 افراد زخمی

سال کے آخری روز بھی بھارتی فوج جارحیت سے باز نہ آئی، ایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ کرکے خاتون کو شہید کردیا، 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید ہوگئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

بزدل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 9 نہتے شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

inda

Tabool ads will show in this div