نئی حکومت کا نئے سال پر عوام کو تحفہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا، قیمتوں میں چار روپے چھیاسی پیسے فی لٹر تک کمی کردی گئی جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت نے نئے سال کی آمد پر قوم کو بڑی خوشخبری دے دی ، نئے سال کے شروع ہوتے ہی تبدیلی سرکار نے عوام کی موج کرادی، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سب کی قیمتیں کم کردی گئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے سال میں پیٹرول چارروپے چھیاسی پیسے کمی کے ساتھ نوے روپے ستانوے پیسے میں ملے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چارروپے چھبیس پیسے کمی، نئی قیمت ایک سو چھ روپے اڑسٹھ پیسے مقرر لائٹ ڈیزل کے نرخ بھی دو روپے سولہ پیسے گرگئے، اب پچھہتر روپے اٹھائیس پیسے میں ملے گا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت صرف باون پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ بیاسی روپے اٹھانوے پیسے پہ آگئی ۔

اوگرا نے پٹرول ساڑھے نو روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل پندرہ روپے لائٹ ڈیزل دو روپے اور مٹی کا تیل پچیس پیسے سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔

 

New year

decrease

Tabool ads will show in this div