نئے سال پر افواج پاکستان کا یکجہتی کا پیغام

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئے سال پر قوم کو افواج پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا پیغام دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ٹوئٹر پر نئے سال کے موقع پر ٹوئٹ کردی ، اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ2019ء ترقی کا سال ہوگا۔

میجرل جنرل آصف غفور نے کہا کہ کامیابیوں کو اتحاد کے ساتھ مزید مستحکم کریں گے، اللہ ہم پراپنارحم وکرم اسی طرح جاری رکھے۔

آصف غفور نے مزید لکھا کہ پرامن، متحرک اور خوشحال پاکستان، پرعزم پاکستانیوں اورشہداءکوسلام ، انہوں نے ساتھ میں تین تصاویر بھی شیئر کی جس میں دفاع ، ہم آہنگی ، مستقبل اور ترقی سے متعلق تصاویر کو پیش کیا گیا ہے۔

  

pak army

New year

ASIF ghafoor

Tabool ads will show in this div