کراچی: شاہراہ فیصل پر فائرنگ، مفتی عثمان یار خان 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

اسٹاف رپورٹ


کراچی : شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما مفتی عثمان یار خان 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔


پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑی نمبر اے ایف یو 054 پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھی رفیق اور محمد علی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کا نام زاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔


پولیس کے مطابق ٹویوٹا کرولا سیلون گاڑی اصفہان زبیری کے نام رجسٹرڈ ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے شاہراہ فیصل کے علاقے میں مذہبی جماعت کے رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


واضح رہے کہ جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق طالبان سے مذاکرات کیلئے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سماء

burger

پر

سمیت

elections

خان

kirkuk

motion

Tabool ads will show in this div