عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اوگرا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں یکم اگست سے 5 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 44 پیسے کمی متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے پیش نظر یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق اوگرا نے وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی سمری 30 جولائی تک پیش کرنی ہے جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے، سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔

جولائی کیلئے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم نواز شریف نے مسترد کردیا تھا اور عوام کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔ سماء

Economics

Tabool ads will show in this div