کراچی: نئے سال پر بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/PIB-Police-Mobile-Attack-KHI-PKG-30-12.mp4"][/video]

شہر قائد ميں ایسٹ زون پولیس نے نئے سال کے موقع پر بڑي تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ پي آئي بي ميں بارود سے بھري موٹرسائيکل اور تين دستي بم برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے سات مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کرنال بستی میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ ملزمان نے پولیس موبائل پر دستی بم بھی پھینکے گئے چوپھٹ نہ سکے۔

ڈي آئي جي ايسٹ عامر فاروقی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل برآمد کرلی جس میں 10 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دہشتگرد اس موٹر سائیکل کو نئے سال کے موقع پر تخریب کاری کے لیے استعمال کرتے۔ موٹرسائیکل کی ٹنکی میں رکھا 10کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔

ڈي آئي جي ايسٹ کا کہنا ہے کہ علاقے ميں کالعدم تنظيميں سرگرم رہي ہيں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے سے تین دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

POLICE RAID

Tabool ads will show in this div