رچرڈ اولسن کا پشاور دھماکے پر اظہار مذمت، امریکا کو ملوث کرنا مضحکہ خیز قرار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : امریکا نے پشاور میں تبلیغی مرکز میں بم دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی، رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پشاور بم دھماکے میں امریکا کو ملوث کرنا مضحکہ خیز ہے۔


امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں تبلیغی مرکز میں بم دھماکا قابل مذمت ہے، امریکا عبادت گاہوں میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔


امریکی سفیر نے اس تاثر کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا کہ اس ظالمانہ فعل کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔


امریکی سفیر نے اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے۔


امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ انتہاء پسند پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں، امریکا، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد جاری رکھے گا۔ سماء

خیز

کا

پر

کو

policy

decision

woes

Tabool ads will show in this div