ڈاکٹر فاروق ستار کا وزیراعظم کو خط، 23 رہنماؤں کیلئے سیکیورٹی مانگ لی

ڈاکٹر فاروق ستار نے 23 سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزيراعظم کو خط لکھ ديا، ايم کيو ايم بہادر آباد کے رہنماؤں کو بھی سيکيورٹی دینے کی درخواست کی ہے۔

ڈیفنس کراچی میں ایم کیو ایم کے ناراض رہنماء علی رضا عابدی کے قتل کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاق سے 23 رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی درخواست میں بہادر آباد کے رہنماؤں کیلئے بھی سیکیورٹی مانگی ہے۔

سابق رہنماء متحدہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی دی جائے، خط کے باوجود کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی ربیع الاول سے متعلق تقریب پر ہینڈ کریکر پھینکا گیا تھا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہار الحسن بال بال بچے تھے جبکہ پی ایس پی کے 2 کارکنان، علی رضا عابدی اور مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے ایک کارکن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا جاچکا ہے۔

PM

IMRAN KHAN

Dr. Farooq Sattar

Tabool ads will show in this div