وقار يونس مکی آرتھر کے دفاع ميں آگئے

سابق کوچ وقار يونس مکی آرتھر کے دفاع ميں آگئے، کوچ کے رويے پر کھلاڑيوں کو پريشان نہ ہونے کا مشورہ دے ديا۔

وقار يونس نے ٹويٹر پر لکھا کہ مکي آرتھر کوچ ہيں اور کوچ استاد کي طرح ہوتا ہے، جس کي ڈانٹ پر لڑکے پريشان نہ ہوں۔ اپني غلطيوں سے سيکھتے ہوئے آگے بڑھيں۔

سابق کوچ نے مزيد لکھا کہ اگر آپ کيچ نہيں پکڑيں گے تو ميچ بھي نہيں جيت سکتے، سنچورين ميں بولنگ لائن نے اچھا پرفارم کيا، اميد ہے پاکستان ٹيم اب بھي سيريز جيت سکتي ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ کوچ مکی آرتھر کپتان سرفراز احمد سمیت اسد شفیق اور اظہر علی برہم ہوئے اور نامناسب رویہ اپنایا ۔

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div