برطانوی کرکٹر کی اہلیہ کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی ہار گئیں

برطانوی کرکٹر اینڈریو اسٹراس کی اہلیہ موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں، رتھ اسٹراس کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف 2017ء ہوا تھا۔

انگلش ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی 46 سالہ اہلیہ رتھ اسٹراس 12 ماہ کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں،۔

اسٹراس کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کینسر میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا چاہتی تھیں، وہ ایک فاؤنڈیشن بنانے کی خواہشمند تھیں، جس کیلئے کینسر کے مرض پر ریسرچ، مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کیلئے فنڈ جمع کرنا تھے۔

برطانوی کرکٹر نے 12 ماہ تک اہلیہ کے علاج کیلئے مدد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اینڈریو اسٹراس کی رتھ سے 2003ء میں شادی ہوئی تھی، ان کے 13 اور 10 سال کے دو بچے ہیں، سابق کپتان نے اہلیہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا۔

ENGLAND

WIFE

CANCER

Tabool ads will show in this div