بھارتی فوج کے ہاتھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں فائرنگ کرکے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو شہید کردیا، پُرامن احتجاج کرنے والوں پر شدید شیلنگ کی گئی، کولگام اور گاندربل سے معمر شخص اور لڑکی کی لاشيں ملیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کھیل کے میدان سے تعلیم کے میدان تک کوئی بھی جگہ بھارتی رياستی دہشت گردی سے محفوظ نہيں۔ قابض فوج نے پلوامہ کے علاقے کاریواس رینزی پورہ میں آپریشن کے نام پر گھیراؤ کیا اور پھر گولیاں چلادیں۔

بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ سے ایم بی اے ڈگری ہولڈر اشفاق احمد وانی شہید ہوگئے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی شہادت پر پلوامہ اور نیو اسلام آباد میں پُرامن احتجاج کیا گیا، قابض فورسز نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ شروع کردی۔ ضلع باندی پورہ میں بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے۔

اُدھر کولگام اور گاندربل سے معمر شخص اور 20 سالہ لاپتہ لڑکی کی لاشیں ملیں۔

student killed

Occupied Force

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div