Technology

بلز کی ادائیگی بروقت ہوسکے گی،گوگل کا نیا فیچر متعارف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاس ایجلس : سرچ انجن گوگل موسم کی پیش گوئی اور کھیلوں کے اسکور بتانے کے ساتھ اب وقت پر بل ادا کرنے کی یاد ہانی  بھی کرائے گا، گوگل کا نیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔

کریڈٹ کارڈ اور یوٹیلیٹیز بلز کی ادائیگی  کی یاد دہانی کرانے کی ذمہ داری گوگل نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔ ٹکنالوجی کی دنیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرچ انجن گوگل بلز کی ادائیگی کا ڈیٹا جی میل میں شامل کرے گا اور صارفین کو  ان بوکس میں بل کی ادائیگی کا نوٹس مل جائے گا۔ گوگل کی طرف سے حال ہی میں انفرڈ ایونٹس نامی فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارف کے ای میل اور ہینگ آؤٹ چاٹ میں شامل ایونٹ گوگل کیلنڈر میں شامل ہو جاتے ہیں۔ سماء

ادائیگی

Tabool ads will show in this div