گیس بحران سنگین، سائٹ ایسوسی ایشن کا فیکٹریاں بند اور احتجاج کا اعلان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/GAS-ISSUE-AGAIN-KHI-PKG-28-12.mp4"][/video]

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، فیکٹری مالکان سمیت شہری بھی پریشانی کا شکار ہیں، سائٹ ایسوسی ایشن نے تمام فیکٹریاں بند اور گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی ميں گيس بحران شدت اختيار کرگيا، سائٹ ايسوسی ايشن نے پير سے تمام فيکٹرياں بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر سائٹ ايسوسی ايشن سليم پاريکھ کہتے ہيں اتوار تک گيس بحال نہ کی تو فيکٹرياں بند کرديں گے، منگل کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

کراچی کا گیس بحران تاحال مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا، ایک جانب صنعتی صارفین کا کاروبار متاثر ہورہا ہے تو دوسری جانب گھریلو صارفین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

گیس کی کمی سے پریشان سائٹ ايسوسی ايشن نے پير سے تمام فيکٹرياں بند کرنے اور منگل سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کی دھمکی دیدی۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پاریکھ کہتے کہ اتوار تک گيس بحال نہ ہوئی تو فيکٹرياں بند کرديں گے، منگل کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گيس کی عدم فراہمی سے يوميہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، برآمد کنندگان کے آرڈر بر وقت مکمل نہيں کر پارہے۔

دوسری جانب گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے لیاری سنگولين، لياقت آباد اور بفرزون ميں گھريلو صارفین بھی پریشان ہیں، خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ کہتے ہیں کہ بل بھی دیں اور لکڑیاں بھی خریدیں۔

Site

Gas Pressure Issue

Tabool ads will show in this div