Technology
جنوبی کوریا : سمندری معدنیات کی تلاش کیلئے روبوٹک کیکڑا تیار
اسٹاف رپورٹ
سیؤل : زیر آب معدنیات کی تلاش ہو یا پھر غوطہ خوروں کی رہنمائی، جنوبی کوریا نے روبوٹک کیکڑا تیار کرلیا۔
جنوبی کوریا کے ماہرین کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ روبوٹک کیکڑا سی آر 200 سمندر میں 200 میٹر گہرائی تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ماحولیاتی آلودگی کی نشاندہی کے ساتھ غوطہ خوروں کو زیر آب مفید معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
کوریا کا یہ جدید سی آر 200 معدنیات کی تلاش کے ساتھ انہیں نکالنے کے فرائض بھی انجام دے سکتا ہے، اس کی پہلی آزمائش مئی میں کی جائے گی۔ سماء